10th Class Result 2022 9th Class Result 2022

ہیٹی کے صدر ہیٹی کو قتل کرنے والے 4 حملہ آور پولیس مقابلے میں ہلاک لیکن کتنے افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا؟ خبرآگئی


انٹر نیشنل

09/Jul/2021

News Viewed 851 times

ہیٹی کے صدر ہیٹی کو قتل کرنے والے 4 حملہ آور پولیس مقابلے میں ہلاک لیکن کتنے افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا؟ خبرآگئی

پورٹ اپرنس (ویب ڈیسک) پولیس نے ہیٹی صدر کے قتل میں ملوث چار افراد کو ہلاک اور دو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق   ہیٹی پولیس کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سیکیورٹی فورسز حملہ آوروں کے تعاقب میں تھیں تاہم گزشتہ روز ایک مقابلے کے دوران چار افراد مارے گئے۔

آگے بھی پڑھیں : بھارتی فوج کی فائرنگ ایک خاتون اور بچہ شہید

دوسری جانب امریکا کے لیے ہیٹی کے سفیر ایڈمنڈ نے حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کیس میں آگے بڑھنے کی کوشش کررہے ہیں اور حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا تھا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

متعلقہ خبریں